• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 6214

    عنوان:

    فتوی آئی ڈی نمبر 2154میں جو آپ نے عورتوں کی نماز کا طریقہ بیان کیا ہے جس میں مرد اور عورتوں کی نماز میں فرق ہے، اس کی صحیح حدیث جس میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہو کہ مرد کی نماز کا طریقہ یہ ہے او رعورتیں اس طرح نماز ادا کریں۔ صحیح احادیث سے ثابت کریں اور احادیث بھی لکھیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 945=1020/ د

    (۱) خواتین نماز شروع کرنے کے وقت دونوں کندھوں تک ہاتھ اٹھائیں کانوں تک نہ اٹھائیں۔ مصنف ابن ابی شیبہ عن عبدربہ بن زیتون،ج:۱، ص:۲۳۹۔

    (۲)خواتین دونوں ہاتھوں کوسینہ پر رکھیں (مصنف ابن ابی شیبہ، ج:۱/ص:۲۳۹)۔

    (۳) خواتین ہرنماز میں قرأت آہستہ پڑھیں (ترمذی شریف ،ص:۱۸۹)۔

    (۴)خواتین سجدہ سمٹ کر کریں یعنی شکم کو ران سے اور بازؤوں کو دونوں پہلوؤں سے ملا دیں۔(کنز العمال، ج:۵، ص:۵۴۹) عن ابن مرفوعاً)

    (۵) خواتین دونوں قعدوں میں پاؤں داہنی طرف نکال کر سرین پر بیٹھیں ۔ جامع المسانید، ج:۱، ص:۴۰۰، عن ابن عمر

    نماز احناف مولفہ مفتی حبیب الرحمن صاحب الہ آبادی اورحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ نماز مولفہ مفتی جمیل احمد نذیری میں حدیثیں اورحوالے مذکور ہیں یہ کتابیں حاصل کرکے دیکھ لیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند