• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 48281

    عنوان: کیا غیر مسلموں کو مراٹھی زبان میں ترجمہ قرآن دیا جاسکتاہے؟

    سوال: کیا غیر مسلموں کو مراٹھی زبان میں ترجمہ قرآن دیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 48281

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1558-1145/H=11/1434-U اصل ترجمہ کس نے کیا ہے، پھر مراٹھی زبان میں منتقل کرنے والا کون ہے؟ واضح انداز پر تحریر کرکے سوال دوبارہ کریں اور ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اگر یہ ترجمہ کسی ثقہ عالم کا بھی ہو تب بھی بجائے ترجمہ دینے کے ایک کتاب حضرت مولانا محمد منظور صاحب نعمانی رحمہ اللہ کی ہے جس کا نام ہے ”اسلام کیا ہے؟“ یہ کتاب اردو، ہندی، انگریزی میں قیمتاً دستیاب ہے ”ماہنامہ الفرقان“ نیا گاوٴں لکھنوٴ یا دہلی کے کتب خانوں سے حاصل کرسکتے ہیں، اس کتاب کو غیرمسلموں گو دیں ان شاء اللہ اس سے فائدہ ان کو بہت ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند