عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 604148
موبائل میں قرآن پڑھنا
حضرت قرآن شریف کی اگر فیس بک پہ آیت سامنے آجائے اور ہم اُسے پڑھنے لگے بغیر وضو کے ، اس بارے میں بتائیں کہ پڑھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 604148
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 927-690/H=08/1442
جس جگہ فیس بک میں آیت مبارکہ آرہی ہے اُس جگہ کو مس نہ کریں (ہاتھ وغیرہ نہ لگائیں) باقی بغیر وضوء کے پڑھنے میں کچھ حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند