• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 24005

    عنوان: کیا ایک وقت پر ایک سے زیادہ لوگ ختم قرآن کرسکتے ہیں یا نہیں؟ کوئی ایک پارہ پڑھے گا تو کوئی دوسرا،کوئی تیسرا․․․؟

    سوال: کیا ایک وقت پر ایک سے زیادہ لوگ ختم قرآن کرسکتے ہیں یا نہیں؟ کوئی ایک پارہ پڑھے گا تو کوئی دوسرا،کوئی تیسرا․․․؟

    جواب نمبر: 24005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1084=1084-7/1431

    اجتماعی قرآن خوانی کا مروجہ طریقہ جس میں لوگوں کو قرآن خوانی کے لیے باقاعدہ مدعو کیا جاتا ہے، اور سب لوگ جمع ہوکر ایک ساتھ قرآن پڑھتے ہیں، مختلف قباحتوں اور خرابیوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے مکروہ ہے، فتاویٰ ہندیہ وغیرہا میں کراہت کی تصریح ہے، یکرہ للقوم أن یقرأوا القرآن جملةً الخ (ہندیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند