عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 603471
گھر گھر جاکر قرآن شریف کی تلاوت کرنا اور اس کی اجرت لیناکیسا ہے ؟
سوال : گھر گھر جاکر قرآن شریف کی تلاوت کرنا اور اس کی اجرت لینا کیسا ہے ؟
جواب نمبر: 603471
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 647-415/SN=07/1442
ایصال ثواب کے لیے قرآن پڑھ کر اجرت لینا شرعاً جائز نہیں ہے، خواہ گھر گھر جاکر پڑھے یا اپنے مقام میں رہ کر؛ اس لیے اس سے بچنا شرعاً واجب ہے۔ فالحاصل أنّ ما شاع فی زماننا من قراء ة الأجزاء بالأجرة لا یجوز؛ لأن فیہ الأمر بالقراء ة وإعطاء الثواب للآمر والقراء ة لأجل المال؛ فإذا لم یکن للقاري ثواب لعدم النیة الصحیحة فأین یصل الثواب إلی المستأجر الخ (درمختار مع رد المحتار: 9/77، کتاب الإجارة، باب الإجارة الفاسدة، مطبوعة: مکتبہ زکریا، دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند