عقائد و ایمانیات
>>
قرآن کریم
سوال نمبر: 25486
عنوان: میرا نام احسن علی ہے ، میں غازی آباد سے ہوں ۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں یہ جاننا چاہتاہون کہ قرآن کریم کو کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھنے کے کیا طریقے ہیں؟ کیا کمپیوٹر میں کھولنے سے پہلے وضو کرنا پڑے گا؟ یا وضو بنانے کی کوئی ضرور ت نہیں؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔
سوال: میرا نام احسن علی ہے ، میں غازی آباد سے ہوں ۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں یہ جاننا چاہتاہون کہ قرآن کریم کو کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھنے کے کیا طریقے ہیں؟ کیا کمپیوٹر میں کھولنے سے پہلے وضو کرنا پڑے گا؟ یا وضو بنانے کی کوئی ضرور ت نہیں؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔
جواب نمبر: 2548601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1441=1441-10/1431
کمپیوٹر میں لوڈ شدہ قرآن کریم کو بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں، کمپیوٹر کھولنے سے پہلے بھی وضو کرنا لازم نہیں، البتہ جس وقت اسکرین پر قرآن کی آیات لکھی ہوئی آرہی ہوں تو اس وقت اسکرین کو بلا وضو ہاتھ لگانا جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند