عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 33673
جواب نمبر: 3367301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1294=1294-8/1432 جائز ہے اور حسن نیت کا ثواب ہوگا، اور اگر بے ادبی لازم آئے تو احتیاط لازم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اپنی خواہش وچاہت کو معبود بنانے كا كیا مطلب ہے؟
3816 مناظرآپ مجھے بتائیں کہ آج کل رواج ہے کہ لوگ حافظ کو جو تراویح میں قرآن سناتا ہے اس کو کچھ رقم دیتے ہیں۔ کیا حافظ کے لیے یہ رقم لینا جائز ہے؟ جب کہ بعض حضرات یہ کہتے ہیں کہ یہ لوگوں کی طرف سے ہدیہ ہے قرآن سنانے کا عوض نہیں۔ برائے کرم قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت کے ساتھ جواب دیں۔
3856 مناظرمیر ی ماں کا انتقال ہوگیاہے اور میں رات کو ایصال ثواب کے لیے سورة تبارک پڑھتی ہوں، مجھے یہ زبانی یاد ہے۔ ماہورای کے ایام میں کیا میں یہی سورة یا کوئی دوسری سورة جو مجھے زبانی یاد ہو، پڑھ سکتی ہوں؟
2812 مناظرکیا میموری کارڈ والے موبائل کی خریدو فروخت جائز ہے یا نہیں؟ (۲) اور ایسا موبائل لے کر بیت الخلاء میں جانا کیسا ہے، ایم پی تھری قرآن ہو یا نظمیں ہوں اس سب کا شرعی حکم کیا ہے؟
2729 مناظرمیں نوکری کرتی ہوں، مجھے قرآن شریف حفظ کرنے کا بہت شوق ہے۔ الحمد للہ میں نے تین پارے حفظ کرلیے ہیں۔ میں قرآن شریف کی سورت کو رومن انگلش رسم الخط میں لکھ لیتی ہوں ساتھ میں اردو ترجمہ بھی لکھ لیتی ہوں۔میرے گھر سے آفس کافی دور ہے بس کا سفر ایک گھنٹہ کا ہوتا ہے۔ میں صبح کو جاتے ہوئے اور شام کو واپس گھر آتے ہوئے آیتیں حفظ کرلیتی ہوں۔ رومن انگلش رسم الخط میں اس لیے لکھتی ہوں کہ قرآن شریف کی بے حرمتی نہ ہو۔ کبھی بے وضو بھی ہوتی ہوں تو بھی اسی طریقے سے حفظ کرلیتی ہوں۔ آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ میرا اس طریقے سے لکھنا اور حفظ کرنا غلط تو نہیں ہے یا صرف عربی رسم الخط میں ہی لکھنا چاہیے؟ میں اس طرح لکھتی ہوں مثلاً سورہ فاتحہ اس طرح لکھوں گی?Alhamdulillahe Rabbilaalameen?۔ برائے مہربانی جواب دے کر میری الجھن دور فرمائیں کہ میرا یہ طرز عمل درست ہے یا نہیں؟
4669 مناظر