• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 5014

    عنوان:

    اگرمیاں اور بیوی ایک دوسرے سے لڑرہے ہوں اور بیوی لڑائی کے دوران پشتو زبان میں کہے جس کا مطلب ?اس شادی کا تو کوئی شعور/ قابلیت /وجہ نہیں ہے (اس نے لفظ تُک کا بھی استعمال کیا جو اردو میں شعور، قابلیت ،وجہ وغیرہ کے معنی میں استعمال ہوتا ہے) اور اس کے شوہر نے خاموشی اختیار کی، لیکن جب عورت یہ کہہ رہی تھی تب شوہر اپنا سر اوپر اور نیچے کررہا تھا ، لیکن اس نے اس کو طلاق دینے کی کوئی نیت نہیں کی۔ کیا شوہر کا سر ہلانا نکاح پر اثر انداز ہوگا؟ وہ اپنا سر طلاق دینے کے لیے نہیں ہلا رہا تھا، لیکن اس بات کا اظہار کرنے کے لیے کہ اتنی زیادہ لڑائی کی وجہ سے ان کی شادی کا تو کوئی شعور/ قابلیت /وجہ نہیں ہے، لیکن وہ اب بھی شادی کو جاری رکھنا چاہتا تھا اور اب بھی چاہتا ہے ، اور لڑائیوں پر مصالحت کرنا چاہتا ہے اور شادی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ برائے کرم جواب عنایت کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 573=528/ ل

    صورت مسئولہ میں ان دونوں کا نکاح برقرار ہے مذکورہ بالا واقعہ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند