معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 605786
دل دل میں طلاق دے کر پھر اس کی خبر دینے سے طلاق ہوگی یا نہیں
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں اگر زید نے اپنی بیوی کو دل دل میں طلاق دیا پھر اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تم کو دل میں ایک یا دو طلاق دیا تھا کیا اسکی خبر دینے سے طلاق ہوگی یا نہیں براہ کرم جلدی سے جواب دے کر شکریہ کا دیں۔
جواب نمبر: 605786
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1280-864/B=01/1443
دِل دِل میں اگر کوئی طلاق دے، زبان سے کوئی تلفظ طلاق کا نہ کرے تو اس سے طلاق واقع نہیں ہوتی ہے۔ طلاق کے لئے زبان سے الفاظِ طلاق کا بولنا ضروری ہے۔ اسی طرح اگر دل میں طلاق دینے کی خبر دی تو اس سے بھی کوئی طلاق واقع نہ ہوئی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند