• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 27275

    عنوان: شوہر نے اپنی بیوی کو فون پر تین طلاق کہہ دی اور بیوی نے اس کو سن بھی لیا اور اس کا گواہ بھی موجود ہے تو کیا یہ طلاق ہوئی یا نہیں؟

    سوال: شوہر نے اپنی بیوی کو فون پر تین طلاق کہہ دی اور بیوی نے اس کو سن بھی لیا اور اس کا گواہ بھی موجود ہے تو کیا یہ طلاق ہوئی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 27275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1756=499-12/1431

    اگر شوہر نے اپنی بیوی کو فون پر تین طلاق دیدی ہے، تو تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں۔ طلاق کے وقوع کے لیے بیوی کا سننا یا اس پر گواہ کا موجود رہنا ضروری نہیں،گواہوں کی موجودگی کے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند