• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 43903

    عنوان: میں اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں تین مرتبہ طلاق دیدیا دو گواہوں کے سامنے کیا وہ طلاق ہوجائیگی؟

    سوال: میں اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں تین مرتبہ طلاق دیدیا دو گواہوں کے سامنے کیا وہ طلاق ہوجائیگی؟

    جواب نمبر: 43903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 292-292/M=3/1434 وقوع طلاق کے لیے بیوی کا سامنے موجود ہونا لازم نہیں، بیوی کی غیرموجودگی میں بھی طلاق دی جاسکتی ہے، صورتِ مسئولہ میں جب کہ آپ کو اقرار ہے کہ دو گواہوں کے سامنے اپنی بیوی کو تین طلاق دیدی ہے تو بلاشبہ آپ کی بیوی پر وہ تین طلاق پڑگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند