• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 146341

    عنوان: اگر فلاں کام کیا تو میری بیوی کو تین طلاق جب کہ اس بات کا مکمل یقین ہو کہ میں نے یہ بات صرف دل میں کی تھی‏؟

    سوال: جب دل میں شک آئے کہ میں نے زبان سے کہا ہو کہ میں نے اگر فلاں کام کیا تو میری بیوی کو تین طلاق جب کہ اس بات کا مکمل یقین ہو کہ میں نے یہ بات صرف دل میں کی تھی شک آتا ہو کہ کہیں زبان پر یہ بات تو آگئی تھی،کہیں غلطی سے زبان سے یہ الفاظ تو جاری نہ ہوئے ۔جب کہ مکمل یقین ہے کہ یہ الفاظ دل میں ملے تھے ۔

    جواب نمبر: 146341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 130-1377/sd=1/1439

    صورت مسئولہ میں جب یقین ہے کہ آپ نے صرف دل ہی دل میں سوچا تھا، زبان سے تعلیق کے الفاظ نہیں کہے تھے، تو محض شک کی وجہ سے تعلیق واقع نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند