• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 600881

    عنوان: بیوی كی رضامندی كے بغیر رجوع صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال:

    طلاق رجوع میں عورت کی رضا مندی کے بغیر رجوع ہوسکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 600881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 274-199/B=03/1442

     اگر شوہر نے طلاق صریح الفاظ میں ایک یا دو مرتبہ دی ہے تو وہ عدت کے اندر رجعت کرسکتا ہے بیوی راضی ہو یا نہ ہو۔ اس میں بیوی کی رضامندی شرط نہیں ہے۔ بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجعت صحیح ہو جاتی ہے۔ چنانچہ ہدایہ شرح بدایہ میں ہے وإذا طلق الرجل امرأتہ تطلیقة رجعیة أو تطلیقتین ولہ ان یراجعہا فی عدتہا ”رضیت بذلک او لم ترض“ (ج: ۲/ ۳۷۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند