• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 15421

    عنوان:

    میری جون 2006میں شادی ہوئی، تین مہینہ کے بعد میں نے بڑوں کی موجودگی میں اس عورت کو طلاق دے دیا۔اس وقت سے لے کر آج تک میں ایک مناسب دلہن کی تلاش میں ہوں۔لیکن میں شادی نہیں کرپارہا ہوں۔ کن وجوہات کی بناء پر مجھ کو نہیں معلوم۔ برائے کرم اس معاملہ کو دیکھیں اور میری رہنمائی فرماویں۔ میری ماں کا نام زبیدہ بیگم ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15421

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1342=1342/م

    مناسب رشتے کی تلاش جاری رکھئے، پنج وقتہ نمازوں کے بعد اللہ سے دعا بھی کیجیے، اور رات کو سونے سے قبل یَا لَطیفُ یا وَدودُ ایک سو گیارہ مرتبہ اول وآخر سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھا کیجیے، پہلی بیوی کو اگر بلاشرعی وجہ کے طلاق دی ہے تو غلط کیا، آئندہ اس سے بچئے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند