• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 26647

    عنوان: طلا ق کا اردہ نہ ہو تو کیا زبردستی طلاق دینے سے طلاق ہوجاتی ہے؟ ” ایک بائنہ طلاق دیتاہوں میں اپنی بیوی کو “ ایسا تین مرتبہ کہنے سے کیا طلاق مغلظہ ہوجاتی ہے؟

    سوال: طلا ق کا اردہ نہ ہو تو کیا زبردستی طلاق دینے سے طلاق ہوجاتی ہے؟ ” ایک بائنہ طلاق دیتاہوں میں اپنی بیوی کو “ ایسا تین مرتبہ کہنے سے کیا طلاق مغلظہ ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 26647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1522=1522-11/1431

    (۱) جبراً (زبردستی) زبانی طلاق واقع ہوجاتی ہے: ویقع طلاق کل زوج بالغ عاقل ولو عبدًا أو مکرہًا (درمختار)
    (۲) اگر بیوی مدخولہ ہے تو مذکورہ الفاظ تین مرتبہ کہنے سے طلاق مغلظہ واقع ہوجائے گی الصریح یلحق الصریح ویلحق البائن بشرط العدة․․․ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند