• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 35134

    عنوان: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ ایک نیک اسلامی بہن ہے جس کی اس شوہر سے علیحدگی ہوئے دو سال ہوگئے ہیں پر ان کو طلاق اب ہوئی ہے تو ان کے لیے عدت کرنا ضروری ہے کہ نہیں؟

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ ایک نیک اسلامی بہن ہے جس کی اس شوہر سے علیحدگی ہوئے دو سال ہوگئے ہیں پر ان کو طلاق اب ہوئی ہے تو ان کے لیے عدت کرنا ضروری ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 35134

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1698=1167-11/1432 طلاق کے بغیر خواہ کتنا ہی عرصہ گذرجائے اس کا شمار نہیں ہے، طلاق کے بعد عدت گذارنا ضرروی ہے۔ اس لیے صورت مسئولہ میں عورت مذکور پر عدت گذارنا لازم ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند