• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 585

    عنوان: تین طلاق کے بعد بیوی کو کیسے واپس لایا جاسکتا ہے؟

    سوال:

    میں نے غصہ میں ایک مجلس کے اندر تین طلاق دیدیا۔ میرے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ، اب مجھے افسوس ہورہا ہے۔ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں کہ کیا میں اپنی بیوی کو واپس لا سکتا ہوں؟

    والسلام

    جواب نمبر: 585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 548/ج=546/ج)

     

    تین طلاق دینے کے بعد حلالہ شرعی ضروری ہے ﴿فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہُ مِنْ بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ (سورہ بقرہ) حلالہ کی صورت یہ ہے کہ عدت گذار کر مطلقہ دوسرے مرد سے باضابطہ نکاح کرلے دوسرا شوہر بعد نکاح اس کے ساتھ ہمبستری (جماع) کرے اس کے بعد اگر دوسرا شوہر طلاق دیدے گا تو عدت گذار کر وہ پہلے شوہر سے دوبارہ نکاح کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند