• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 148836

    عنوان: شوہرنے غصے سے اسے بہت دفعہ کہہ دیا کہ تم میری طرف سے فارغ

    سوال: میری بہن کے شوہر نے جھگڑے کے دوران جبکہ میری بہن اس کی دوسری شادی سے ناراض ہوکرمیکے جارہی تھی تواس کے شوہرنے غصے سے اسے بہت دفعہ کہہ دیا کہ تم میری طرف سے فارغ ہو سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح طلاق واقع ہو گئی جبکہ اس کا شوہر کہتا ہے اس کی نیت طلاق کی نہیں تھی اور اسے نہیں پتہ تھا کہ اس طرح طلاق ہو جاتی ہے ۔ مہربانی سے رہنمائی فرمائیں کہ کیا طلاق واقع ہو گئی یہ کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 148836

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 622-1455/H=1/1439

    اگر طلاق کی نیت نہ تھی اور صرف یہی کہا تھا خواہ بہت دفعہ کہ دیا تھا کہ ”تم میری طرف سے فارغ ہو“ تو ایسی صورت میں کوئی طلاق واقع نہ ہوئی ولو قال لہا ”مرا با تو کارے نیست وترا بامن نے أعطیني ما کان لی عندک واذہبي حیث شئت لا یقع بدون النیة کذا في الخلاصة، فتاوی الہندیة: ۱/۳۸۵․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند