• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 44379

    عنوان: خلع طرفین كی رضا مندی سے ہوتا ہے

    سوال: میری بیوی نے مجھے خلع دیدیا ہے ، کورٹ سے نوٹری بھی ہوچکی ہے ،کیا میں پھر سے اسے اپنے نکاح میں لے سکتاہوں؟11/02/2013 میں میرا خلع ہوا ہے۔

    جواب نمبر: 44379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 504-504/M=4/1434

    خلع زوجین کی رضامندی سے ہوتا ہے، یکطرفہ صرف بیوی کے خلع لینے سے نہیں ہوتا، ہاں اگر آپ نے بیوی کے خلع کو منظور کرتے ہوئے خلع دیدیا ہے تو خلع صحیح ہوگیا، اور اگر تین طلاق کا معاملہ پیش نہیں آیا ہے تو آپ اس کو دوبارہ نکاح جدید کے ذریعہ اپنی زوجیت میں لوٹاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند