معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 31237
جواب نمبر: 31237
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 566=566-4/1432 وہ لڑکی دارالقضا یا مقامی شرعی پنچایت میں درخواست پیش کرے، اس میں شوہر کے لاپتہ ہونے اور اپنی عزت ونفقہ کی پریشانی کا تذکرہ کرکے فسخ نکاح کا مطالبہ کرے، حضرات اراکین شرعی پنچایت اس معاملے میں حسب ضابطہ غور وتحقیق کے بعد جب نکاح فسخ کردیں گے تو عدت کے بعد دوسری جگہ شادی کرسکتی ہے، طلاق، خلع یا فسخ نکاح سے پہلے نہیں کرسکتی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند