• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 6712

    عنوان:

    میری سالی اپنے شوہر سے چھ سال سے بالکل الگ رہ رہی ہے۔کیا ان کے بیچ طلاق خود بخود ہوگئی ہے اگر نہیں تو کتنے سال بعد؟

    سوال:

    میری سالی اپنے شوہر سے چھ سال سے بالکل الگ رہ رہی ہے۔کیا ان کے بیچ طلاق خود بخود ہوگئی ہے اگر نہیں تو کتنے سال بعد؟

    جواب نمبر: 6712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1225=1153/ د

    جب تک شوہر طلاق کا کوئی کلمہ نہیں کہے گا صرف جدا رہنے کی وجہ سے طلاق واقع نہیں ہوتی، خواہ پوری زندگی جدا جدا رہیں، لیکن شوہر وبیوی کا اس طرح جدا رہنا پسندیدہ نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند