• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54378

    عنوان: تراویح کی دوسری رکعت کے بعد بغیر بیٹھے چار رکعت پڑھ لینا اور پھر سجدہ سہو کر لینا

    سوال: 1۔ تراویح کی دوسری رکعت کے بعد بغیر بیٹھے چار رکعت پڑھ لینا اور پھر سجدہ سہو کر لینا ۔۔ کیا چار رکعت کی تراویح شمار ہو گی؟ ۔ کیا دو رکعت تراویح شمار ہو گی؟ ۔ کیا کوئی شمار نہیں ہوگی؟ 2۔ وتر کی تیسری رکعت میں سورہ پڑھ کے غلطی سے رکوع میں چلے جانا پھر دعائے قنوت کے لیے کھڑے ہو جان،سجدہ سہو بھی کر لینا ۔ کیا وتر ہو گئے؟ ۔ کیا وتر کی نماز دوبارہ پڑھنا ہو گی؟

    جواب نمبر: 54378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1115-876/D=9/1435-U (۱) جب تراویح کی دو رکعت پر نہیں بیٹھا اور و رکعت مزید پڑھ لیا تو شروع کی دو رکعت فاسد ہوگئی سجدہ سہو کرنے سے بھی یہ فساد ختم نہیں ہوا، لہٰذا شروع کی دو رکعت اور اس میں پڑھے ہوئے قرآن کو دہرالے اگر اسی وقت دہرانے کی نوبت آگئی جو جماعت کے ساتھ پڑھ لے ورنہ تراویح کی دو رکعت سب لوگ علیحدہ علیحدہ قضا کرلیں اور قرآن اگلے دن تراویح کی نماز میں دہرالے۔ (۲) بغیر قنوت پڑھے جب رکوع میں چلا گیا تو لوٹ کر قنوت کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ قومہ سجدہ وغیرہ کرکے نماز پوری کرے اور آخر میں سجدہ سہو کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند