• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25645

    عنوان: اگر رمضان المبارک میں عشاء کی جماعت نہ مل سکے لیکن تراویح میں شامل ہوجائے تو تراویح ختم ہونے کے بعد وتر جماعت کے ساتھ پڑھیں گے یا الگ سے، میرے ساتھ اکثر ایسا ہوجاتا ہے اور میں وتر پھر جماعت کے ساتھ نہیں پڑھتا،الگ سے پڑھتا ہوں

    سوال: اگر رمضان المبارک میں عشاء کی جماعت نہ مل سکے لیکن تراویح میں شامل ہوجائے تو تراویح ختم ہونے کے بعد وتر جماعت کے ساتھ پڑھیں گے یا الگ سے، میرے ساتھ اکثر ایسا ہوجاتا ہے اور میں وتر پھر جماعت کے ساتھ نہیں پڑھتا،الگ سے پڑھتا ہوں

    جواب نمبر: 25645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1520=1520-11/1431

    عشاء کی فرض نماز پڑھے بغیر تراویح میں شامل نہیں ہوسکتے، تراویح عشاء کے تابع ہے، اگر عشاء کی نماز جماعت سے نہ مل سکے تو پہلے عشاء کی نماز پڑھیں پھر تراویح میں شامل ہوں۔ اور وتر مستقل نماز ہے، لہٰذا عشاء کی فرض نماز جماعت سے مل گئی ہو یا تنہا ادا کی ہو، بہرصورت وتر کی جماعت میں شریک ہوسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند