• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47055

    عنوان: سفر میں روزہ ركھنا بہتر ہے یا نہ ركھنا؟

    سوال: رمضان کا روزہ سفر میں رکھنا افضل ہے یا توڑنا جب کہ ہمارے پاس ساری سہولیات ہیں ، اے سی بس ہے ، پھر اے سی روم ہے جس کی وجہ سے ہمیں کوئی تکلیف نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 47055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1090-841/D=9/1434 دونوں برابر ہے، یعنی اس وقت رکھنے یا بعد میں قضا کرنے دونوں کا اختیار آپ کو ہے، لیکن مذکورہ سہولتوں کی موجودگی میں رکھ لینا زیادہ بہتر معلوم ہوتا ہے کہ چھوڑدینے کی صورت میں بعد میں قضا کرنا دشوار بھی ہوتا ہے اور اگلے وقت کے لیے موٴخر ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند