• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25853

    عنوان: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ روزہ کے دوران غسل کرنا یا تیرنا اچھا نہیں ہے، یااس سے روزہ متاثر ہوتاہے یا روزہ مکروہ ہوجاتاہے۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔

    سوال: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ روزہ کے دوران غسل کرنا یا تیرنا اچھا نہیں ہے، یااس سے روزہ متاثر ہوتاہے یا روزہ مکروہ ہوجاتاہے۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 25853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2005=607-10/1431

    مکروہ یا متأثر تو نہیں ہوتا البتہ یہ احتیاط واجب ہے کہ پانی منھ (حلق) میں نہ چلا جائے، اگر چلا گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند