• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 66645

    عنوان: روزہ اگر اکیس گھنٹے کا ہو تو کیا حکم ہے؟

    سوال: میں سینٹ پیٹرسبرگ، روس ، میں رہتاہوں ، یہاںآ فتاب کے طلوع اور غروب میں بہت تھوڑا سا فرق رہتاہے، اس لیے روزہ اکیس۲۱ گھنٹے کا ہوتاہے تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟جزاک اللہ ۔

    جواب نمبر: 66645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 845-850/Sd=10/1437

     اگرروزہ اکیس گھنٹے کا ہوتا ہو، تب بھی روزہ رکھنا فرض ہے، وقت کے زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ کی فرضیت ختم نہیں ہوتی، ہاں اگر روزہ کی وجہ سے بیمار ہونے یا بیماری بڑھ جانے کا اندیشہ ہو، تو روزہ نہ رکھنے کی گنجائش ہے، لیکن بعد میں چھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء ضروری ہوگی۔ الأعذار التي تبیح الأفطار۔۔۔۔۔ منہا: المرض۔۔۔۔۔۔ (الفتاوی الہندیة: ۱/۲۰۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند