عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 603529
کیا اعتکاف کی حالت میں پیپر کے لیے جانا جائز ہے ؟
کیا اعتکاف کی حالت میں پیپر کے لیے جانا جائز ہے ؟
جواب نمبر: 603529
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:619-418/sd=7/1442
واجب یا رمضان کے عشرہ اخیرہ کے اعتکاف کے دوران شرعی یا طبعی ضرورت کے بغیر مسجد شرعی سے باہر نکلنے سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے، لہذا صورت مسئولہ میں اعتکاف کے دوران پیپر دینے کے لیے مسجد سے باہر نکلنا ناجائز ہے، اس سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا ۔
قال الحصکفی: (وحرم علیہ) أی علی المعتکف اعتکافا واجبا أما النفل فلہ الخروج لأنہ منہ لا مبطل کما مر (الخروج إلا لحاجة الإنسان) طبیعیة کبول وغائط وغسل لو احتلم ولا یمکنہ الاغتسال فی المسجد کذا فی النہر (أو) شرعیة کعید وأذان۔ (الدر المختار مع رد المحتار: ۴۴۴/۲، باب الاعتکاف، دار الفکر، بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند