• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 610459

    عنوان:

    ایک سورت چھـڑنے کی وجہ سے کیا سجدہٴ سہو لازم ہوگا؟

    سوال:

    نماز میں اگر پہلی رکعات میں چھوٹی سورہ پڑھنے کے بعد دوسری رکعت میں دوسری سورہ نہیں بلکہ تیسری سورہ پڑھ لی تو کیا سجدہ سہو کرنا ہو گا؟

    جواب نمبر: 610459

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1073-816/L=8/1443

     اس صورت میں سجدہ سہو كا حكم نہیں ہے ؛ البتہ اگر چھوڑی جانے والی سورت چھوٹی تھی تو ایسا كرنا مكروہ ہوا۔ (قوله ويكره الفصل بسورة قصيرة) أما بسورة طويلة بحيث يلزم منه إطالة الركعة الثانية إطالة كثيرة فلا يكره شرح المنية: كما إذا كانت سورتان قصيرتان.[الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) 1/ 546]


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند