عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 60284
جواب نمبر: 60284
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1178-1143/L=10/1436-U اگر کسی کی داڑھی ہی ایک مشت سے کم ہو اس نے کاٹ کر کم نہ کی ہو تو وہ بلاکراہت تراویح کی نماز میں امامت کراسکتا ہے؛ البتہ اگر کسی نے ڈاڑھی کاٹ کر ایک مشت سے کم کررکھی ہو اس کی اقتداء میں پنجوقتہ وتراویح کی نماز مکروہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند