• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17738

    عنوان:

    مجھے ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے جس کی تفصیل نیچے لکھ رہا ہوں۔ اس سال عید کی نماز میں امام صاحب نے چھ زائد تکبیر کی جگہ سات زائد تکبر کہہ دی۔ یعنی دوسری رکعت میں ایک زائد تکبیر زیادہ کہہ دی ۔ یعنی امام صاحب نے کل سات تکبیر کہی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ مقتدی چھٹی زائد تکبیر میں رکوع میں گئے اور امام صاحب ساتویں تکبیر میں رکوع میں گئے۔ یعنی امام سے پہلے مقتدی رکوع میں چلے گئے اور امام صاحب نے سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔ اس حالت میں امام کی اتباع سے مقتدی باہر ہوگئے۔ برائے مہربانی ہمیں بتائیں کہ عید کی نماز ہوگئی یا نہیں ہوئی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1914=1528-12/1430

    اگر امام نے مقتدیوں کو رکوع میں پالیا یعنی امام کے رکوع کرنے کے وقت تک مقتدی رکوع میں رہے تو مقتدی امام کی اقتدا ء سے باہر نہیں ہوئے اور نماز عید سب کی درست ہوگئی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند