• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66847

    عنوان: حنفی عالم كا فقہ شافعی كے مطابق وتر پڑھانا كیسا ہے؟

    سوال: ایک حنفی فقہ سے تعلق رکھنے والے عالم کے لیے سعودیہ میں فقہ حنبلی یا فقہ شافعی کے مطابق وتر کی جماعت کرانا جائز ہے ؟جبکہ وجہ یہ بیان کرے کہ اگر فقہ حنفی کے مطابق صلوة الوتر پڑھائی تو فساد کا خطرہ ہے اور مقتدی بھی سعودی ہوں۔

    جواب نمبر: 66847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1197-1249/L=11/1437 احناف کے نزدیک وتر کی نماز ایک سلام کے ساتھ تین رکعت ہے، لہذا حنفی امام اگر دوسری رکعت میں سلام پھیر دے تو اس کی نماز فاسد ہوجائے گی، امام کے لئے اس کی اجازت مشکل ہے امام کو چاہئے کہ وتر کے لئے کسی اور کو امام بنا دے جو حنبلی مسلک کے اعتبار سے وتر کی نماز پڑھا دے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند