• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6197

    عنوان:

    ہم عام طور پر اللہ کو سجدہ صرف نماز یا پھر قرآن کی سجدہ والی آیت کے مقام پر ہی کرتے ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر اس نیت کے ساتھ کہ اللہ کو سجدہ کررہے ہیں، کہیں بھی کسی بھی جگہ اللہ کی محبت میں سجدہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟ کیا دعا مانگتے وقت بھی سجدہ میں جاسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1017=1207/ ب

    جس وقت کوئی بڑی نعمت حاصل ہو یا کوئی بڑی مصیبت زائل ہو بہتر یہ ہے کہ شکریہ کے لیے دورکعت نماز پڑھی جائے۔ اگر یہ نہ ہو تو سجدہ ٴ شکر کرنا بھی مفتی بہ قول کی بنا پر مستحب ہے لیکن نماز کے بعد کرنا مکروہ ہے تاکہ جاہل لوگ مسنون یا واجب کا اعتقاد نہ کرلیں۔ لیکن سجدہ میں دعا مانگنا درست نہیں ہے: وسجدة الشکر مستحبة بہ یفتی، لکنہا تکرہ بعد الصلا ة لأن الجہلة یعتقدونہا سنت أو واجبة وکل مباح یوٴدی إلیہ فمکروہ (الدرالمحتار:۲/۲۰-۱۹۹ سعید)۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند