• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147659

    عنوان: کیا ٹیشو پیپر رکھ کر نماز پڑھا سکتے ہے یا نہیں؟

    سوال: (۱) کیا ٹیشو پیپر رکھ کر نماز پڑھا سکتے ہے یا نہیں۔ (۲) اگر مذی گری ہوئی ہے اور معلوم نہیں ہے ایسی حالت میں نماز پڑھادی گئی تو کیا نماز ہوجائگی۔ (۳) اگر منی گر گئی ہے اور اس کا علم نہیں ہے تو ایسی حالت میں نماز پڑھا دی گئی تو کیا نماز ہو جا ئے گی۔تفصیل سے جواب دیجیئے ۔ بہت مہربانی ہوگی۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 147659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 416-453/Sn=5/1438

    (۱) نماز پڑھا سکتے ہیں بہ شرطے کہ ٹیشو پیپر یا عضو پر قدر درہم (ہتھیلی کی گہرائی مقدار) سے زیادہ نجاست نہ لگی ہو، ایسی صورت میں نماز نہ ہوگی؛ بلکہ اگر نجاست اتنی مقدار سے کم ہو تب بھی اس کے ساتھ نماز نہ پڑھنی چاہیے؛ کیوں کہ ایسی صورت میں نماز گو ہوجاتی ہے؛ لیکن کراہت پھر بھی باقی رہتی ہے۔

    (۲) اگر قدرِ درہم یا اس سے کم ہو تو نماز ہوجائے گی ورنہ نہیں۔

    (۳) اس کا بھی وہی حکم ہے جو اوپر لکھا گیا؛ کیوں کہ مذی اور منی دونوں نجاست غلیظہ ہیں اگر یہ کپڑے یا بدن پر قدر درہم سے زیادہ لگ جائے تو پاک کیے بغیر نماز درست نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند