• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607526

    عنوان:

    مسافر اگر وقت کے اندر گھر پہنچ جائے تو نماز قصر پڑھے یا مکمل؟

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ میں مسافر ہوں سفر کی حالت میں قصر نماز پڑھتا ہوں مثلاً عشاء کی وقت مسافر کی حالت میں شروع ہوا جب میں مقیم ہوا اس وقت تک عشاء کی وقت ابھی باقی ہے (چار رکعت نماز پڑھنے کی گنجائش ہے ) تو اس وقت میں قصر نماز پڑھوں یا پوری نماز پڑھنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 607526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 438-347/B=04/1443

     اگر عشاء کے وقت میں آپ مقیم ہوگئے اور وقت عشاء کا باقی ہے تو اب مقیم ہوجانے کے بعد آپ عشاء کی نماز پوری چار رکعت پڑھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند