• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155628

    عنوان: نماز میں خشوع كا طریقہ

    سوال: جب میں نماز پڑھتا ہوں تو نماز میں اللہ کی طرف دھان نہیں جمتا ہے ، دنیا کے خیالات نماز میں آتی ہیں یہاں تک کی کبھی کبھی یہ حالت ہو جاتی ہے کی نماز میں کتنی رکعت ہوئی اس کا بھی معلوم نہیں چلتا ہے ۔ نماز میں خشوع کے لیے کوئی تاطریقہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 155628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:144-173/B=3/1439

    عالم کے لیے اِدھر اُدھر کے خیالات سے بچنے کے لیے مزید یہ طریقہ گیا ہے کہ جب وہ نماز میں قراء ة کرے یا تسبیحات وغیرہ پڑھے تو اس کا معنی سمجھتے ہوئے پڑھے۔ ان شاء اللہ ادھر ادھر کے خیالات نماز میں نہیں آئیں گے۔ اور بے پڑھ لکھے یعنی غیر عالم کے لیے صرف یہ طریقہ بتایا گیا ہے کہ جب قیام کی حالت میں کھڑا ہو تو اپنی سجدہ گاہ پر نگاہ رکہے، رکوع میں جائے تو دونوں قدموں کی پشت پر نگاہ رکھے، جب سجدہ میں جائے تو اپنی ناک کی طرف نگاہ رکھے۔ جب قعدہ میں بیٹھے تو اپنی گود کی طرف نگاہ رکھے۔ اس طرح نگاہ جماکر رکھیں تو ان شاء اللہ نماز دلجمعی کے ساتھ پڑھیں گے نماز میں ادھر اُدہر کے خیالات نہیں آئیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند