• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169521

    عنوان: قل إنما أنا بشر مثلکم الہ واحد پڑھنے سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟

    سوال: امام نے قل إنما أنا بشر مثلکم یوحی الی انما الھکم الہ واحد کے بجائے اس طرح تلاوت کی: قل إنما أنا بشر مثلکم الہ واحد تو کیا حکم ہے کیا اعادہ کرنا چاہیے؟ جبکہ درمیان میں وقف بھی نہیں کیا۔

    جواب نمبر: 169521

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:807-803/L=9/1440

    یہ غلطی خطأ فاحش میں داخل ہے ؛لہذا اس نماز کا اعادہ ضروری ہے۔ (ومنہا) حذف حرف... وإن لم یکن علی وجہ الإیجاز والترخیم فإن کان لا یغیر المعنی لا تفسد صلاتہ نحو أن یقرأ ولقد جاء ہم رسلنا بالبینات بترک التاء من جاء ت وإن غیر المعنی تفسد صلاتہ عند عامة المشایخ نحو أن یقرأ فما لہم یؤمنون فی لا یؤمنون بترک لا ہکذا فی المحیط.(الفتاوی الہندیة 1/ 79،ط:زکریا قدیم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند