• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1287

    عنوان:

    کیا ہماری نماز کسی بریلوی کے پیچھے ہوسکتی ہے؟ میں دیوبندی ہوں۔

    سوال:

    کیا ہماری نماز کسی بریلوی کے پیچھے ہوسکتی ہے؟ میں دیوبندی ہوں۔

    جواب نمبر: 1287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  774/ج = 774/ج)

     

    جس بریلوی (بدعتی) کے اعمال و عقائد کفر و شرک تک نہ پہنچے ہوں اس کے پیچھے نماز ہوتو جاتی ہے لیکن مکروہ تحریمی ہوتی ہے، ثواب میں کمی آجاتی ہے؛ اس لیے اگر آپ نماز کے لیے کسی ایسی مسجد میں جاسکتے ہوں جہاں کا امام دیوبندی مسلک کا ہو تو آپ بریلوی امام کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند