• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608814

    عنوان:

    نماز کے دوران وضو ٹوٹ جانا

    سوال:

    سوال : قعدہ اخری میں اتحیات پوری ہوگئی اور درود شریف پڑھتے ہوئے ریح خارج ہوگئی، جواب عنایت فرمائیں کہ نماز ہوگئی یا نماز فاسد ہوگئی؟ یا اب کیا کریں۔

    جواب نمبر: 608814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 624-498/M=06/1443

     اس صورت میں فرض ادا ہوگیا؛ البتہ لفظ السلام کے ساتھ نکلنا جو واجب ہے وہ فوت ہوگیا تو اس کی ادائیگی کے لیے فوراً وضو بناکر اسی پر بنا کرنا چاہیں تو (شرائط بنا کی رعایت کے ساتھ) بنا کرسکتے ہیں اور اچھا یہ ہے کہ از سرنو وہ نماز پڑھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند