• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 610305

    عنوان:

    پینٹ شارٹ پہن کر مسجد میں آنا

    سوال:

    اگر کوئی شخص شارٹ پینٹ (half paint) پہن کر مسجد میں آئے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 610305

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 571-332/D-Mulhaqa=8/1443

     پینٹ شرٹ اگر چست نہ ہوں کہ واجب الستر اعضاء(وہ اعضاء جن کا چھپانا واجب ہے) کا حجم اور بناوٹ نمایاں ہو تو اس کو پہن کر مسجد آنے اور نماز پڑھنے کی گنجائش ہے؛ لیکن یہ لباس ؛ بہرحال صلحاء کا لباس نہیں ہے، اس لیے اس کا پہننا کراہت سے خالی نہیں ، ایک مسلمان کو صلحاء اور نیک لوگوں کا لباس پہننا چاہیے۔ قال الملاعلی القاری : (قال: قال رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - (من تشبہ بقوم) : أی من شبہ نفسہ بالکفار مثلا فی اللباس وغیرہ، أو بالفساق أو الفجار أو بأہل التصوف والصلحاء الأبرار.( مرقاة المفاتیح مع مشکاة المصابیح :۳۰۷/۸، کتاب اللباس )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند