• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29660

    عنوان: اسلام میں تصویر کی ممانعت اپنی جگہ ہے ، لیکن کیا کعبہ شریف کی تصویر کا احترام ہم پر لازم نہیں ہے؟ اگر کعبہ شریف کی تصویر والے جا نماز ہو تو کیا اس جانماز پر کعبہ شریف کی تصویر کے اوپر سے جان بوجھ کر بیٹھاجاسکتاہے؟ جب کہ نماز میں کعبہ شریف کی تصویر پر صرف ہاتھ اور پیشانی ہی لگتی ہے ، لیکن نماز کے بعد جواگر کعبہ شریف کی تصویر پر بیٹھے اور کعبہ شریف کی تصویر کا کوئی احترام نہ کرے تو کیا یہ جائز ہے؟کیا کعبہ شریف کی تصویر کا احترام ایک مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے؟امید ہے کہ جلدی جواب دیں۔ 

    سوال: اسلام میں تصویر کی ممانعت اپنی جگہ ہے ، لیکن کیا کعبہ شریف کی تصویر کا احترام ہم پر لازم نہیں ہے؟ اگر کعبہ شریف کی تصویر والے جا نماز ہو تو کیا اس جانماز پر کعبہ شریف کی تصویر کے اوپر سے جان بوجھ کر بیٹھاجاسکتاہے؟ جب کہ نماز میں کعبہ شریف کی تصویر پر صرف ہاتھ اور پیشانی ہی لگتی ہے ، لیکن نماز کے بعد جواگر کعبہ شریف کی تصویر پر بیٹھے اور کعبہ شریف کی تصویر کا کوئی احترام نہ کرے تو کیا یہ جائز ہے؟کیا کعبہ شریف کی تصویر کا احترام ایک مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے؟امید ہے کہ جلدی جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 29660

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 347=181-3/1432

    خانہٴ کعبہ کی تصویر کا حکم عینِ کعبہ کا نہیں، تاہم ایسے مصلّوں پر نماز پڑھنی چاہیے جس میں خانہٴ کعبہ کی تصویر نہ ہو یہی بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند