• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147433

    عنوان: كیا تہجد سے پہلے سونا شرط ہے؟

    سوال: بہت سے اہل حدیث اور دیگر مکتب فکر کے علماء تہجد سے پہلے سونے کو شرط قرار دیتے ہیں؟ مہربانی کر کے مع حوالہ جواب مرحمت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 147433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 337-282/H=4/1438

     

    سونا شرط نہیں ہے: (قولہ وصلاة اللیل) أقول ہی أفضل من صلاة النہار کما في الجوہرة ونور الإیضاح وقد صرحت الآیات والأحادیث بفضلہا والحث علیہا قال في البحر فمنہا ما في صحیح مسلم مرفوعا أفضل الصلاة بعد الفریضة صلاة اللیل وروی الطبراني مرفوعا لابد من صلاة بلیل ولو حلب شاة وما کان بعد صلاة العشاء فہو من اللیل وہذا یفید ان ہذہ السنة تحصل بالتنفل بعد صلاة العشاء قبل النوم اھ (الفتاوی رد المحتار ج۱ص۴۵۹تحت مطلب فی صلاة اللیل في باب الوتر والنوافل مطبوعہ نعمانیة)

    بہت سے لوگ یا دیگر مکتب فکر کے علماء کیا کہتے ہیں، اس کو خود ان ہی سے معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند