• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 53768

    عنوان: پرفیوم میں جو الکحل ہوتا ہے اس کے ساتھ نماز جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: پرفیوم میں جو الکحل ہوتا ہے اس کے ساتھ نماز جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 53768

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1458-1192/B=9/1435-U اگر الکوہل انگور، منقی، کھجور، چھوہارے کی شراب سے تیار کیا گیا ہے تو وہ قطعی ناپاک اور حرام ہے، قلیل ہو یا کثیر اگر پرفیوم میں، الکوہل ملا ہوا ہے تو اسے لگاکر نماز جائز نہ ہوگی، اور اگر آلو، سبزی کوئلے وغیرہ سے بنا ہوا ہے تو اس کو لگاکر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ اگر معلوم نہیں ہے تو پرفیوم لگانے سے احتیاط کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند