• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 43418

    عنوان: کیا تمام نمازوں کی سنّت موَکدہ کی جگہ اپنی قضائے عمری نمازے ادا کر سکتے ہیں نیز كیا تہجّد نوافل کی جگہ ہم قضا ئے عمری نمازے ادا کر سکتے ہیں؟

    سوال: کیا تمام نمازوں کی سنّت موَکدہ کی جگہ اپنی قضائے عمری نمازے ادا کر سکتے ہیں؟۲- اور یہ بھی فرمائیں کہ تہجّد نوافل کی جگہ ہم قضا ئے عمری نمازے ادا کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 43418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 215-215/M=2/1434 وقتیہ نمازوں کی سنن موٴکدہ کو ترک نہ کریں، ہاں سنن غیر موٴکدہ کی جگہ قضائے عمری ادا کرسکتے ہیں، تہجد کی جگہ بھی قضائے عمری پڑھ سکتے ہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ تہجد اور سنن غیرموٴکدہ بھی ترک نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند