• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 60741

    عنوان: اگر اپنی مسجد کی عشاء کی جماعت فوت ہو جائے جبکہ غیر مقلد کی جماعت 15 منٹ بعد ہوتی ہے تو کیا غیر مقلد کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے ؟

    سوال: اگر اپنی مسجد کی عشاء کی جماعت فوت ہو جائے جبکہ غیر مقلد کی جماعت 15 منٹ بعد ہوتی ہے تو کیا غیر مقلد کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 60741

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1075-856/D=10/1436-U امام غیرمقلد اگر خلافیات میں حنفیوں کی رعایت کرتے ہیں مثلاً منھ بھر کر قے ہوجانے کی صورت میں وضو کرکے نماز پڑھاتے ہیں وغیرہ، اور اجماعی مسائل میں اختلاف نہیں کرتے مثلاً تین طلاق کو ایک طلاق نہیں کہتے اسی طرح ائمہ مجتہدین کو برا بھلا اور تقلید کو شرک نہیں کہتے تو ان کی اقتدا میں نماز پڑھنا جائز ہے، اور جو غیرمقلد امام مذکورہ طریقے کا عمل اور اعتقاد رکھتا ہو اس کی اقتدا میں نماز ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے اور عذر کے وقت کراہت میں تخفیف ہوکر تنزیہی ہوجائے گی بشرطیکہ امام سے ایسی کوئی بات نہ پائی جائے جو احناف کے یہاں مفسد صلاة ہو۔ اور اگر امام کا حال معلوم نہ ہو تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا خلاف احتیاط ہے، کسی صحیح العقیدہ والعمل امام کے میسر نہ ہونے کی صورت میں گنجائش ہے، اسی شرط کے ساتھ کہ مفسد صلاة (حنفی کے عقیدے کے مطابق) کوئی امر نہ پایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند