• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 28735

    عنوان: (۱) سورج گرہن کی نماز اور بارش ہونے کے لیے جو نماز پڑھی جاتی ہے وہ دن پڑھی جاتی ہے ، ان نماز وں میں امام قرأت جہری پڑھیں گے یا سری؟کیوں کہ یہ دن کے نوافل ہیں۔ 
    (۲) بارش کی نماز کے بعد دعا کا طریقہ کیا ہے؟

    سوال: (۱) سورج گرہن کی نماز اور بارش ہونے کے لیے جو نماز پڑھی جاتی ہے وہ دن پڑھی جاتی ہے ، ان نماز وں میں امام قرأت جہری پڑھیں گے یا سری؟کیوں کہ یہ دن کے نوافل ہیں۔ 
    (۲) بارش کی نماز کے بعد دعا کا طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 28735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 189=179-2/1432

    (۱) صلاة کسوف (سورج گرہن کی نماز) میں قرأت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک سری ہے، اور امام ابویوسف وامام محمد رحمہما اللہ کے نزدیک جہری ہے، امام طحاوی اور امام احمد رحمہما اللہ نے جہر ہی کو اختیار کیا ہے، تعامل بھی جہر ہی پر ہے: ویطیل القراء ة ویخفیہا لأنہا نہاریة وقالا یجہر وہو اختیار الطحاوي وقول أحمد (مجمع الأنہر: ۱/۲۰۵، بیروت)
    (۲) حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ استسقاء کی دعا کرتے وقت ہاتھ کے پشت کا حصہ آسمان کی طرف اور ہتھیلی کا حصہ زمین کی طرف ہونا چاہیے: عن أنس بن مالک أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم استسقی فأشار بظہر کفیہ إلی السماء (مسلم شریف: کتاب صلاة الاستسقاء: ۱/۲۹۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند