• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605591

    عنوان:

    بیہوشی میں فوت شدہ نمازوں كا حكم

    سوال:

    مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ ایک شخص کا انتقال ہو گیا ہے اور تقریباً 55 دن تک وہ شخص بیہوشی کی حالت میں تھے یعنی کومہ میں تھے نماز اور روزہ کا فدیہ معلوم کرنا ہے تو برائے کرم دلیل کی روشنی میں جواب فرمائیں مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 605591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 975-793/M=12/1442

     صورت مسئولہ میں اگر شخص مرحوم تقریباً 55 دنوں تک مسلسل ایسی بے ہوشی میں مبتلا رہے کہ شعور و احساس بالکل نہیں رہا اور نماز کے بارے میں مطلع کرنے پر بھی وہ متوجہ نہیں ہوتے تھے اور اسی حالت میں انتقال کرگئے تو مرحوم کی وہ فوت شدہ نمازیں اور روزے معاف ہیں، ورثہ پر ان نمازوں اور روزوں کا فدیہ لازم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند