• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600236

    عنوان:

    نماز پڑھانے کے لئے كتنا علم ضروری ہے

    سوال:

    کیا کوئی غیر عالم (عام آدمی) کسی عالم کی غیر موجودگی میں نماز پڑھا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 600236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 127-74/B=02/1442

     نماز پڑھانے کے لئے اتنا کافی ہے کہ وہ پاکی و ناپاکی ، وضو اور غسل اورنماز کے مسائل کوجانتا ہو، قرآن صحیح پڑھتا ہو، گناہ کبیرہ سے بچتا ہو، وہ نماز پڑھا سکتا ہے، عالم وحافظ ہونا ضروری نہیں ہے۔ ایسا شخص عالم وغیر عالم سب کی امامت کر سکتا ہے؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ جب کوئی عالم آجائے تو عام آدمی کو چاہئے کہ امامت کے لئے عالم کو آگے بڑھا دے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند