عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 171016
جواب نمبر: 171016
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1125-1029/L=11/1440
آپ کی جتنی نمازیں قضاء ہوئی ہیں ان کا اندازہ کرکے اس کی قضا ء کر لیں ،اگر نمازوں کی تعداد زیادہ ہو تو آہستہ آہستہ اس کی قضا کرلیں اور اس کی شکل یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہر نماز کے بعد ایک یا دو نمازوں کی قضاء کرلیا کریں اور نیت اس طور پر کیا کریں کہ میں مثلاً ظہر کی پہلی یا آخری نماز پڑھ رہاہوں اسی طرح عصر وغیرہ کی نماز میں نیت کرلیا کریں۔
فالأصل فیہ أن کل صلاة فاتت عن الوقت بعد ثبوت وجوبہا فیہ فإنہ یلزم قضاؤہا سواء ترکہا عمدا أو سہوا أو بسبب نوم وسواء کانت الفوائت کثیرة أو قلیلة.(البحر الرائق شرح کنز الدقائق ومنحة الخالق وتکملة الطوری 2/ 86،الناشر: دار الکتاب الإسلامی)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند