عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 155282
جواب نمبر: 155282
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 115-98/H=1/1439
غالباً یہ مراد ہوگی کہ دین کا ستون ہونے کے لحاظ سے ماں باپ کے ادب و احترام سے بڑھ کر اس کا درجہ ہے اگر یہی مراد ہے کہ تو کچھ گناہ تو اگر چہ نہیں مگر حکمت و بصیرت کے ساتھ حسن انداز اور حسن کلام کو ملحوظ رکھ کر نرمی وشفقت سے سمجھائیں تو بہت فائدہ کی بہت جلد توقع ہے جس کی آسان صورت یہ ہے کہ فضائل اعمال میں فضائل نماز اور فضائل تبلیغ کا مطالعہ بکثرت کیا کریں اور ان میں سے مضامین و ہدایات کو مستحضر کرکے سمجھایا کریں تو ان شاء اللہ کھلی آنکھوں فوائد کا مشاہدہ کریں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند