عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 56895
جواب نمبر: 56895
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 126-123/N=2/1436-U صورت مسئولہ میں اگر آپ کا وضو خود بخود ٹوٹااور وضو ٹوٹنے کے بعد حدث کی حالت میں یا وضو کرکے واپسی میں چلتے ہوئے آپ نے کوئی رکن ادا نہیں کیا،نیز نہ کوئی منافی صلاة عمل کیا اور نہ کوئی ایسا کام کیا جس کے بغیر چارہ تھا اور بلا عذر ایک رکن کے بقدر تاخیر بھی نہیں کی تو آپ کی نماز ادا ہوگئی، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں، البتہ ایسی صورت میں از سر نو پوری نماز پڑھنا افضل ہوتا ہے، کذا في الدر والرد (۲:۳۵۱، ۳۵۲، ۳۵۵ ط مکتبہ زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند